بھکر،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ ڈاکٹرز کا مبینہ طور پر بچی کی ڈیڈ باڈی کے قریب والد پر تشدد

گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ٹانک کی رہائشی بارہ سالہ مریضہ دعا زہرہ کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال سے ملتان ریفر کیا گیا لواحقین گاڑی پر ملتان جارہے تھے کہ بھکر پہنچنے پر لڑکی کی حالت بگڑ گئی لواحقین کے مطابق پریشانی کی حالت میں قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر احسن کو مریضہ کا چیک اپ کرنے کا کہا گیا لڑکی کے والد نصیر شاہ کے مطابق ڈاکٹر موبائل فون پر مصروف تھا اس نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا سخت کلامی کی چیک اپ نہ کرنے پر لڑکی کے والد نے طیش میں آکر ڈاکٹر کو ہرا بھلا کہا بعد ازاں لڑکی کو ایمر جنسی میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی تھوڑی دیر کے بعد ڈاکٹر احسن دیگر ینگ ڈاکٹرز کے ہمراہ ایمر جنسی میں داخل ہوا مرنے والی لڑکی کے غم زدہ پاپ کی پٹائی شروع کر دی بیچ بچاؤ کرنے والے لڑکی کے ماموں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا عینی شاہدین کے مطابق ایک طرف لڑکی کی ڈیڈ باڈی پڑی تھی اور اس کے ساتھ ہی ینگ ڈاکٹرز کا گروپ اس کے باپ اور ماموں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے بات یہیں ختم نہ ہوئی پولیس بلوا کر غمزدہ باپ کو گرفتار کروا دیا گیا تین گھنٹوں کے بعد اعلی حکام کی مداخلت پر گرفتار شخص کو رہا کرکے ڈیڈ باڈی کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ان کی گاڑی کو نہ لے جانے دیا گیا لواحقین پرائیویٹ ایمبولینس میں ڈیڈ باڈی کے لے کر روانہ ہو گئے بجائے شرمندہ ہونے کے ایف آئی آر نہ ہونے تک ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی لیکن افسوس ناک واقعہ کی حقیقت سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایف آئی آر روک دی گئی سول سوسائٹی،میڈیا اور وکلاء نے افسوس ناک واقعہ کی شدید مزمت کی اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے بتایا کہ 4 رکنی کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہے کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید ظفر حسن نقوی،ڈی ایس پی CIA اور ڈاکٹر عبدالرزاق جٹیال شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم تمام تر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مختصر وقت میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی جس کے بعد واقعہ کے زمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.علاوہ ازیں ملک محمّد رمضان سندرانہ ایڈووکیٹ کی طرف سے محمّد طارق چھینہ ایڈووکیٹ۔محمّد علی عزیز کھچی ایڈووکیٹ اور ملک اصغر کلو ایڈووکیٹ کی طرف سے سیشن کورٹ میں ڈاکٹرز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 22-a دائر کر دی گئی ہے درخواست میں ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پبلک کرنے استدعا بھی کی گئی ہے اندراج مقدمہ کی درخواست A-22 بعدالت جناب ارشد محمود ایڈیشنل سیشن جج سماعت کے لیے تاریخ 23-9-7 مقرر کر دی گئی ہے ، متاثرہ افراد نے گزشتہ روز ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ڈپٹی کمشنر نے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی ۔

Leave a Comment